اسلام آباد(ویب ڈیسک)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق اجلاس میں تجویز دی گئی ہے کہ پہلے یونیورسٹی پھر کالج اوربعد میں سکولز کھولے جائیں ،حتمی فیصلے سے پہلے تعلیمی ادارے کورونا سے نمٹنے کیلئے انتظامات تیار رکھیں، تعلیمی اداروں میں زیادہ ہجوم والی سرگرمیوں سے گریز کیاجائے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق اجلاس ہوا،جس میں نجی تعلیمی اداروں اورمدارس سمیت تمام اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی،اجلاس میں کورونا کی ملکی و عالمی سطح پر صورتحال سے آگاہ کیا گیا،شرکانے تعلیمی ادارے کھولنے کے بعد بچوں کو درپیش خطرات کاجائزہ لیاگیا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاکہ تعلیمی ادارے کھولنے میں فیس ماسک کااستعمال اورسماجی فاصلے پرعملدرآمد چیلنج ہو گا،حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں کیاجائے گا۔ این سی او سی کے شرکانے تجویزدی کہ تعلیمی اداروں کومرحلہ وار کھولا جائے،تعلیمی اداروں کو بڑی سے چھوٹی کلاسوں کی طرف مرحلہ وار کھولاجائے ،پہلے یونیورسٹی پھر کالج اوربعد میں سکولز کھولے جائیں ۔این سی او ای اجلاس میں کہاگیا کہ حتمی فیصلے سے پہلے تعلیمی ادارے کورونا سے نمٹنے کیلئے انتظامات تیار رکھیں،تعلیمی اداروں میں زیادہ ہجوم والی سرگرمیوں سے گریز کیاجائے ۔
پہلے یونیورسٹی پھر کالج اوربعد میں سکولز کھولے جائیں
Related Post