اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیپرانے بجلی کی قیمتوں میں 84 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی،بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر12 ارب روپے کااضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرا آج بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر سماعت کرے گا،سی پی پی اے نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست دے رکھی ہے،بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 10 ارب روپے کااضافی بوجھ پڑے گا۔نجی ٹی وی جی این این کے مطابق نیپرامیں سی پی پی اے کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی،نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 84 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی،بجلی کی قیمتوںمیں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا۔نیپرانے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منطوری دی ،اس کاکے الیکٹرک پر اطلاق نہیں ہوگا،بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 12 ارب روپے کااضافی بوجھ پڑے گا۔