چناب نگر(ویب ڈیسک)پی ٹی سی ایل کے ماہانہ بل نہ ملنے پر صارفین کو مشکلات کا سامنا محکمہ نے بغیر نوٹس کے کال اور انٹر نیٹ کی سہولت معطل کر دی گئی تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل کی طرف سے صارفین کو ٹیلی فون لائن کے ماہانہ بل تقسیم نہیں کئے گئے اور صارفین کو بغیر نوٹس کے انٹر نیٹ اور کال کی سہولت بند کر دی گئی سینکڑوں صارفین اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کا شور مچاتے ہوئے دفتر کے چکر لگا رہے ہیں چناب نگر ایکسچینج میں رینو ڈیپارٹمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے چینوٹ آفس بھیجا جارہا ہے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ کلو میٹر سفر کرکے پہلے ٹیلی فون کا بل لایا جائے اور چناب نگر بینک میں جمع کرواکر رسید دوبارہ چینوٹ آفس میں لے جا کر لمبی قطار میں کھڑا ہوکر جمع کر وائی جائے اس سے بہتر ہے کہ ہم پی ٹی سی ایل کے کنکشن منقطع کر وا دیں شہریوں نے پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور چناب نگر ایکسچینج میں رینو ڈیپارٹمنٹ کا کا ؤنٹر لگوایا جائے قابل ذکر امر یہ ہے کہ ضلع چینوٹ میں سب سے زیادہ براڈ بینڈ کے کنکشن چناب نگر میں ہیں۔
چناب نگرمیں پی ٹی سی ایل کے ماہانہ بل نہ ملنے پر صارفین کو مشکلات کا سامنا محکمہ نے بغیر نوٹس کے کال اور انٹر نیٹ کی سہولت معطل کر دی گئی
Related Post