جینیوا ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ویب ڈیسک) کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم گبریوسس نے کہا ہے کہ دنیا کو اگلی وبا کے لیے خود کو بہتر طور پر تیار کرنا چاہئے۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے ممالک پر ہیلتھ سیکٹر میں سرمایہ کاری پر بھی زور دیا ہے، برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق دسمبر 2019 میں چین میں پہلے کورونا کیس سامنے آنے کے بعد سے اب تک عالمی سطح پر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ آٹھ لاکھ 90 ہزاراموات ہوئی ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے پیر کو جنیوا میں نیوز بریفنگ میں بتایا کہ کورونا آخری وبا نہیں ہوگی، تاریخ ہمیں سکھاتی ہے کہ وبائی امراض زندگی کی ایک حقیقت ہیں لیکن جب آئندہ کوئی وبا آئے تو دنیا کو تیار رہنا چاہیے، اس وقت کے مقابلے میں زیادہ تیار ہونا چاہیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں پچھلے چوبیس گھنٹے میں 90 ہزار 802 نئے کیسز کا اضافہ ہوا ہے جو ایک دن میں سامنے آنے والے کیسز کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔متاثرین کی تعداد 42 لاکھ چارہزار 613 ہوگئی ہے، نئے مریض سامنے آنے کے بعد انڈیا، برازیل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کیسز کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈیا کے کچھ حصوں کو کورونا کی دوسری لہرکا سامنا ہے اور کیسز کی تعداد میں اضافے کی وجہ ٹیسٹ کی تعداد میں اضافہ اور لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی میں نرمی ہے۔پچھلے چوبیس گھنٹے میں بھارت میں 969 کورونا مریضوں کی ہلاکت سے مرنے والوں کی تعداد 71 ہزار 642 ہوگئی ہے۔امریکہ میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 62 لاکھ 96 ہزار629 ہے۔ اب تک ایک لاکھ 89 ہزار 144افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ممالک میں اب تیسرے نمبر پر برازیل ہے جہاں متاثرین کی تعداد 41 لاکھ 37 ہزار ہے جبکہ ایک لاکھ 26ہزار 650 افراد کی موت ہوچکی ہے۔
کوویڈ19 جیسی ایک اور وبا آنے کو تیار ہے
Related Post
- کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی
معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ…
- پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا
نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی…
- اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں
بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما…
- اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی
روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ…
- چناب نگر میں ڈاکو سرگرم، پولیس غفلت کا شکار — دوسری جانب خفیہ اطلاع پرپولیس کی کارروائی.
چناب نگر(ویب ڈیسک) تھانہ چناب نگر کے علاقے میں گزشتہ رات سنگین صورتحال دیکھنے میں…
- ربوہ میں بیرونی افراد کی آمد سے سیکیورٹی خدشات اور ٹریفک مسائل میں اضافہ
ربوہ (نامہ نگار) — ربوہ میں روزگار کی تلاش میں دوسرے شہروں سے آنے والے…
- ربوہ انتظامیہ کی غفلت، شہری ڈسٹ الرجی اور آشوبِ چشم میں مبتلا
ربوہ شہر انتظامی لاپرواہی کا شکار ہو چکا ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق، حکمران اور…
- ربوہ میں مبینہ زیادتی کے کیس کی تحقیقات شروع
ربوہ (نمائندہ خصوصی) — ربوہ میں پولیس نے ایک مقامی فوٹوگرافر ایمانوئل ولد صابر کے…
اپنے تاثرات بتائیں