چنیوٹ ( بیورو رپورٹ) حکومت سے چنیوٹ فیصل آباد روڈ اور پنڈی بھٹیاں روڈ کو فوری طور پر ون وے کروانے کا مطالبہ کر دیا تاہم مطالبات پورے نا ہونے پر 22 ستمبر کو دھرنا دینے کی دھمکی دے دی تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی اور فرنیچر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے عہدیداران کی مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر جماعت اسلامی چوہدری محمّد اسلام، صدر فرنیچر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) دانش نعیم فخری، چیئرمین شیخ انیس وہرہ، سرپرست شیخ شہزادہ عالَم، حاجی محمّد رفیق، شیخ بلال، میاں دلدار سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی اس موقع امیر جماعت اسلامی چوہدری محمّد اسلام کا کہنا تھا کہ چنیوٹ فرنیچر کی صنعت کے حوالہ سے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے یہاں کی عوام سے سالانہ اربوں روپے ٹیکس کی مد میں لئے جاتے ہیں مگر ترقیاتی منصوبوں سے محروم اس شہر کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک خونی روڈز پر سینکڑوں افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں اس لاوارث شہر میں نا تو کوئی صفائی کے انتظامات ہیں نا ہی کوئی ترقیاتی پروگرام شروع کروایا گیا ہے یہاں کے صاف پانی سے دوسرے شہر مستفید ہو رہے ہیں یہاں کی بجری یہاں کی ریت تک پورے پنجاب میں سپلائی ہوتی ہے مگر افسوس کی بات کہ سونا اگلتے اس شہر کا کوئی والی وارث نہیں تاہم انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر چنیوٹ کی مین شاہراہوں باالخصوص چنیوٹ فیصل آباد روڈ اور چنیوٹ پنڈی بھٹیاں روڈ کو ون وے کیا جائے ورنہ ہم 22 ستمبر کو ڈپٹی کمشنر آفس سے ختم نبوت چوک تک پر امن دھرنا دیں گے تاہم اس موقع پر صدر فرنیچر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) دانش نعیم فخری کا کہنا تھا کہ ہماری پوری تاجر برادری جماعت اسلامی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور چنیوٹ کے اس دیرینہ مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
چنیوٹ میں جماعت اسلامی اور فرنیچر ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی مشترکہ پریس کانفرنس
Related Post
- کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی
معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ…
- پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا
نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی…
- اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں
بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما…
- اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی
روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ…
- چناب نگر میں ڈاکو سرگرم، پولیس غفلت کا شکار — دوسری جانب خفیہ اطلاع پرپولیس کی کارروائی.
چناب نگر(ویب ڈیسک) تھانہ چناب نگر کے علاقے میں گزشتہ رات سنگین صورتحال دیکھنے میں…
- ربوہ میں بیرونی افراد کی آمد سے سیکیورٹی خدشات اور ٹریفک مسائل میں اضافہ
ربوہ (نامہ نگار) — ربوہ میں روزگار کی تلاش میں دوسرے شہروں سے آنے والے…
- ربوہ انتظامیہ کی غفلت، شہری ڈسٹ الرجی اور آشوبِ چشم میں مبتلا
ربوہ شہر انتظامی لاپرواہی کا شکار ہو چکا ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق، حکمران اور…
- ربوہ میں مبینہ زیادتی کے کیس کی تحقیقات شروع
ربوہ (نمائندہ خصوصی) — ربوہ میں پولیس نے ایک مقامی فوٹوگرافر ایمانوئل ولد صابر کے…
اپنے تاثرات بتائیں