چناب نگر (غدیر احمد بھٹی کی رپورٹ )چناب نگر جشن آزادی کی تیاریاں جوش وخروش سے جاری ہیں ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بھر مارتفصیل کے مطابق یوم آزادی کے موقع پرشہر بھر میں بلا تفریق عمر ،طبقہ اور مذہب ہر کوئی یوم آزادی کی تیاریوں میں مصروف ہے شہربھر میں جگہ جگہ یوم آزادی کی خریداری کے لئے سٹالز اور دکانوں پرسبز ہلالی پرچموں جھنڈیوں قومی پرچموں سے بنی ٹی شرٹس ،ملبوسات بیجز اور دوسرے لوازمات موجود ہیں بچے ، بوڑھے جوان اور خواتین بڑے جوش و خروش کیساتھ انکی خریداری کر رہے ہیں اور پورے جذبہ اور ولولہ سے یوم آزادی منانے کے لئے پر عزم دکھائی دے رہے ہیں اس کے علاوہ سٹالوں اور دکانوں پر قومی نغموں اور ترانوں کی دھنیں ماحول میں مسحور کر دینے والی دلکشی پیدا کر رہی ہیں شہریوں کا یوم آزادی منانے کا جذبہ دیدنی ہے اور شہری مملکت خداداد پاکستان کے یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں