چنیوٹ (ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کورٹر ہسپتال چنیوٹ میں 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر ضلع چنیوٹ میں 5 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ، افتتاح کے بعد مہم کی کامیابی اور ملک پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی، اس موقع پرسی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ، ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد خلیل ، ایم ایس ڈاکٹر اعظم ، ڈپٹی ڈی او ڈاکٹر امیر علی و دیگر موجود تھے ، ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پولیو مہم کو سو فیصد کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، پولیو ٹیموں کے ذریعے ضلع کے کونے کونے میں بچوں کو تلاش کر کے حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ ننھے پھول جیسے بچے ہمارا مستقبل ہیں اس لیے اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے کسی بھی جانب سے کوتاہی یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے والدین کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اپنے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہمارے ضلع چنیوٹ میں ابھی تک پولیو کا کوئی بھی کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا، ہمارا ضلع پولیو سے مکمل پاک ہے مگر ہم نے آرام سے نہیں بیٹھنا اور اس کو جڑ سے اکھاڑنا ہمارا مشن ہے جس کیلئے مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہے لہٰذا ملک بھر سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مل جل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، آخر میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومتی کوششوں کے ساتھ ساتھ عوام کا احساس ذمہ داری وطن عزیز سے پولیو جیسی موذی اور جان لیوا بیماری کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے ۔
چنیوٹ میں 5 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا
Related Post
- کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی
معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ…
- پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا
نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی…
- اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں
بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما…
- اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی
روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ…
- چناب نگر میں ڈاکو سرگرم، پولیس غفلت کا شکار — دوسری جانب خفیہ اطلاع پرپولیس کی کارروائی.
چناب نگر(ویب ڈیسک) تھانہ چناب نگر کے علاقے میں گزشتہ رات سنگین صورتحال دیکھنے میں…
- ربوہ میں بیرونی افراد کی آمد سے سیکیورٹی خدشات اور ٹریفک مسائل میں اضافہ
ربوہ (نامہ نگار) — ربوہ میں روزگار کی تلاش میں دوسرے شہروں سے آنے والے…
- ربوہ انتظامیہ کی غفلت، شہری ڈسٹ الرجی اور آشوبِ چشم میں مبتلا
ربوہ شہر انتظامی لاپرواہی کا شکار ہو چکا ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق، حکمران اور…
- ربوہ میں مبینہ زیادتی کے کیس کی تحقیقات شروع
ربوہ (نمائندہ خصوصی) — ربوہ میں پولیس نے ایک مقامی فوٹوگرافر ایمانوئل ولد صابر کے…
اپنے تاثرات بتائیں