چنیوٹ (ویب ڈیسک) حکومت نے فیصل آباد کو سی پیک منصوبہ سے منسلک کرنے کیلئے سرگودھا فیصل آباد روڈ کو دو رویہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے پہلے مرحلہ میں سرگودھا فیصل آباد روڈ کو چنیوٹ اور دوسرے مرحلہ میں چنیوٹ سے لالیاں جبکہ تیسرے مرحلہ میں لالیاں سے سرگودھا تک روڈ کو دو رویہ بنایا جائیگا جبکہ سرگودھا سے میانوالی تک دو رویہ سڑک کیلئے پہلے ہی 10 ارب کے فنڈز کے اجراء کا عندیہ دیا جا چکا ہے اس طرح سرگودھا‘ فیصل آباد‘ چنیوٹ‘ خوشاب کے اضلاع ان دو رویہ سڑکوں کے ذریعہ سی پیک منصوبہ سے منسلک ہوجائینگے جس سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
سرگودھا روڈ کو دو رویہ بنانے کے سلسلے میں انجینئرز کی زیر نگرانی سروے مکمل کیا جاچکا ہے جبکہ نومبر میں دو رویہ روڈ کی تعمیر کا باقاعدہ کام شروع ہو جانے کا امکان ہے