لاہور (ویب ڈیسک ) پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مڈل سکول کھل گئے جہاں چھٹی سے آٹھویں جماعت میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔این سی او سی نے چھٹی تا آٹھویں جماعت کی پڑھائی شروع کرنے کی اجازت دی تھی جس کے پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آج سے چھٹی تا آٹھویں جماعت تک تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوچکی ہیں۔سکولوں میں طلبہ اور اساتذہ کے لیے ایس او پیز کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے جب کہ اسکول پہنچنے پر طلبہ اور اساتذہ کا ٹمپریچر چیک کیا گیا۔اس کے علاوہ اسکولوں میں سینیٹائزر کا انتظام کیا گیا ہے اور ماسک کے بغیر اسکول میں داخلے پر پابندی ہے۔سماجی فاصلے کے پیش نظر کلاسز شفٹوں میں تقسیم کی گئی ہیں اور اسکولوں میں اسمبلی نہیں ہورہی ہے جب کہ کینٹین بھی بند رکھی گئی ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ تعلیم بلوچستان کا کہنا ہے کہ کوئی سکول طلبہ اور عملے کے کورونا مثبت آنے پر بند نہیں رہے گا، متاثرہ طلبہ اور اساتذہ کو 14 روز تک قرنطینہ کیا جائے گا جب کہ طلبہ اور اساتذہ کے کورونا کی رپورٹ منفی آنے پر وہ دوبارہ اسکول آسکیں گے۔دوسری جانب سندھ میں چھٹی سے آٹھویں تک کی کلا سز 28 ستمبر سے شروع ہوں گی۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبے بھر میں 21 ستمبر سے دوسرے مرحلے میں اسکول کھولنے کا فیصلہ 28 ستمبر تک مو¿خر کیا ہے۔
چھٹی سے آٹھویں جماعت میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا
Related Post
- کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی
معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ…
- پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا
نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی…
- اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں
بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما…
- اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی
روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ…
- چناب نگر میں ڈاکو سرگرم، پولیس غفلت کا شکار — دوسری جانب خفیہ اطلاع پرپولیس کی کارروائی.
چناب نگر(ویب ڈیسک) تھانہ چناب نگر کے علاقے میں گزشتہ رات سنگین صورتحال دیکھنے میں…
- ربوہ میں بیرونی افراد کی آمد سے سیکیورٹی خدشات اور ٹریفک مسائل میں اضافہ
ربوہ (نامہ نگار) — ربوہ میں روزگار کی تلاش میں دوسرے شہروں سے آنے والے…
- ربوہ انتظامیہ کی غفلت، شہری ڈسٹ الرجی اور آشوبِ چشم میں مبتلا
ربوہ شہر انتظامی لاپرواہی کا شکار ہو چکا ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق، حکمران اور…
- ربوہ میں مبینہ زیادتی کے کیس کی تحقیقات شروع
ربوہ (نمائندہ خصوصی) — ربوہ میں پولیس نے ایک مقامی فوٹوگرافر ایمانوئل ولد صابر کے…
اپنے تاثرات بتائیں