چنیوٹ (ویب ڈیسک) ضلعی انتظامیہ چنیوٹ کی جانب سے ہر تحصیل میں تین سیٹلائٹ اراضی ریکارڈ سنٹر قائم کر دئے گئے ہیں۔
پہلا سیٹلائٹ اراضی ریکارڈ سنٹر ہرسا شیخ تحصیل چنیوٹ میں قائم ہوا ہے جس میں 12 پٹوار سرکل ہیں،54 موضع جات جبکہ تحصیل کی کل آبادی 1,04,127 ہے۔
دوسرا سیٹلائٹ اراضی ریکارڈ سنٹر* امین پورتحصیل بھوانہ میں قائم ہوا جس میں 10 پٹوار سرکل،28 موضع جات اور کل آبادی 1,05,701 ہے۔
تیسرا سیٹلائٹ اراضی ریکارڈ سنٹر* لنگر مخدوم تحصیل لالیاں میں قائم ہوا جس میں8پٹوار سرکل،26 موضع جات اور تحصیل کی کل آبادی 52,720 ہے۔
درج بالا اعدادو شمار کے مطابق کل 30 پٹوار سرکل108 مواضع جات جبکہ کل آبادی 262،5,48 ہے۔
اب فرد کااجرا ان مراکز کے کانو گو /پٹوار سرکل سے ہوگا۔لنگر مخدوم میں قائم سیٹلائٹ اراضی ریکارڈ سنٹر میں پہلے ہفتے چالیس فردیں جاری کی گئیں۔
ضلع چنیوٹ میں سیٹلائٹ اراضی ریکارڈ سنٹرز کا قیام
Related Post