ڈیٹرائٹ (ربوہ ٹائمز) امریکہ کی مذہبی تنظیموں نے ایک انٹرنیشنل بین المذاہب دعائیہ کانفرنس کا انعقاد کیا۔ یاد رہے کہ اس شہر میں جماعتِ احمدیہ کی مسجد محمود واقع ہے۔

کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے حالات کی وجہ سے یہ دعائیہ کانفرنس بذریعہ Zoom ہوئی۔ اس کا ایک نامKYND ہے جس کا مطلب ہے know your neighbour daily۔

اس دعائیہ کانفرنس میں جماعت احمدیہ (امام مسجد محمود، ڈیٹرائٹ) نے جماعت کی نمائندگی کی۔
ایک یہودی ربائی ایڈورڈ چیزک نے پروگرام کے بارے میں حاضرین کو تفصیل سے آگاہ کیا اور سب حاضرین کو خوش آمدید کہا۔ اور پروگرام کے پہلے سپیکر جو کہ ایک پادری ہیں کو دعوت دی۔ محترمہ کرسٹینا ہالم آف نارتھ منسٹر نے اپنے انداز میں موقع کےلحاظ سے دعا کی اور پھر سب کا شکریہ ادا کیا۔