اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے کورونا کیسزمیں اضافے کے باعث ایس اوپیزپرعمل درآمد نہ کرنے والے شادی ہالزاورریسٹورینٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ ملک میں ریسٹورینٹس اورشادی ہالزکورونا کیسزمیں اضافے کی وجہ بن رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ این سی اوسی نے اسی تناظر میں تمام صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ ایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنے پرشادی ہالزاورریسٹورینٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔اسد عمرنے کہا کہ ہم کسی کے بھی غیرذمہ دارانہ رویے کے باعث دوسروں کی صحت کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔این سی او سی کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کراچی میں کارروائیاں جاری ہیں اور شہر میں 6 شادی ہال، 103 ریسٹورنٹس سیل کردیے گئے۔ این سی او سی نے تمام صوبوں بشمول گلگت بلتستان ،آزادکشمیر اور اسلام آباد کو ہدایت ہے کی کہ وہ عوام کی صحت کے تحفظ کے لئے رہنماء اصولوں کو یقینی بنائیں۔ این سی او سی کاکہناہے کہ شادی ہال، ریسٹورنٹس کے کورونا مرکز بننے کا خدشہ ہے۔ریستوران اور شادی ہالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی وجہ بھی یہی ہے کہ ان دونوں مقامات پر خلاف ورزیوں کاسلسلہ جاری ہے جو بیماری کا مرکز بن کر ابھر رہے ہیں۔
کورونا کے بڑھتے کیسز، شادی ہالزاورریسٹورینٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
Related Post
- کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی
معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ…
- پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا
نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی…
- اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں
بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما…
- اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی
روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ…
- چناب نگر میں ڈاکو سرگرم، پولیس غفلت کا شکار — دوسری جانب خفیہ اطلاع پرپولیس کی کارروائی.
چناب نگر(ویب ڈیسک) تھانہ چناب نگر کے علاقے میں گزشتہ رات سنگین صورتحال دیکھنے میں…
- ربوہ میں بیرونی افراد کی آمد سے سیکیورٹی خدشات اور ٹریفک مسائل میں اضافہ
ربوہ (نامہ نگار) — ربوہ میں روزگار کی تلاش میں دوسرے شہروں سے آنے والے…
- ربوہ انتظامیہ کی غفلت، شہری ڈسٹ الرجی اور آشوبِ چشم میں مبتلا
ربوہ شہر انتظامی لاپرواہی کا شکار ہو چکا ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق، حکمران اور…
- ربوہ میں مبینہ زیادتی کے کیس کی تحقیقات شروع
ربوہ (نمائندہ خصوصی) — ربوہ میں پولیس نے ایک مقامی فوٹوگرافر ایمانوئل ولد صابر کے…
اپنے تاثرات بتائیں