لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران کوروناسے کوئی جاں بحق نہیں ہوا، صوبے میں کوروناکے 129 نئے کیس سامنے آئے ہیں ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ صوبے میں کوروناکے مریضوں کی تعداد 1689 ہے،99 ہزار 941 مریضوں میں سے 96 ہزار 12 صحت یاب ہوچکے ہیں ، انہوں نے کہاکہ پنجاب میں اب تک 12 لاکھ 97 ہزار 255 ٹیسٹ کئے گئے،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9325 ٹیسٹ کئے گئے، پنجاب میں اب تک کوروناکے 2240 مریض جاں بحق ہوئے ہیں ۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ کوروناکی دوسری لہرسے بچنے کیلئے شہریوں کوایس اوپیزپرعمل کرناہوگا،ایس اوپیزشہریوں کی حفاظت کیلئے ہیں۔
پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران کوروناسے کوئی جاں بحق نہیں ہوا
Related Post