کراچی(ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس میں مسلسل اضافے کے بعد سول ایو ایشن اتھارٹی نے بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے ملکی اور غیرملکی مسافروں کیلیے ایک بارپھر نئی ہدایت جاری کردیں۔ کراچی سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شروع ہونے اور متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد سول ایو ایشن اتھارٹی نے بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے ملکی اور غیرملکی مسافروں کیلیے ایک بارپھر نئی ہدایت جاری کردی جس میں پاکستان پہنچنے والے ملکی اور غیرملکی مسافروں سے کہا ہے کہ انھیں پاکستان کے کسی بھی ایئر پورٹ پر پہنچنے سے 96 گھنٹے قبل کورونا PCR ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔واضح رہے کہ PCR ٹیسٹ پاکستان روانگی سے 96 گھنٹے قبل کرانے ہوں گے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نئی ہدایت (ایس او پیز)5 اکتوبر(پیر) سے لاگو ہوگی جو تمام ایئرپورٹس پر 31 دسمبر تک نافذالعمل رہے گی جبکہ طیاروں کے پائلٹ سمیت تمام کیبن کریو کو بھی نئی ہدایت پر سختی سے عمل کرایاجائیگا۔ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کودوران سفر منہ پر ماسک پہننے کو یقینی بنایا جائے۔ ایس او پیز میں بتایا گیا ہے کہ جن ممالک میں کورونا نہیں ہے وہاں سے آنے والے مسافر پی سی آر ٹیسٹ سے مستثنی ہوں گے۔
پاکستان آنیوالے مسافروں کے لیے نئے ایس اوپیز جاری
Related Post
- کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی
معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ…
- پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا
نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی…
- اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں
بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما…
- اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی
روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ…
- چناب نگر میں ڈاکو سرگرم، پولیس غفلت کا شکار — دوسری جانب خفیہ اطلاع پرپولیس کی کارروائی.
چناب نگر(ویب ڈیسک) تھانہ چناب نگر کے علاقے میں گزشتہ رات سنگین صورتحال دیکھنے میں…
- ربوہ میں بیرونی افراد کی آمد سے سیکیورٹی خدشات اور ٹریفک مسائل میں اضافہ
ربوہ (نامہ نگار) — ربوہ میں روزگار کی تلاش میں دوسرے شہروں سے آنے والے…
- ربوہ انتظامیہ کی غفلت، شہری ڈسٹ الرجی اور آشوبِ چشم میں مبتلا
ربوہ شہر انتظامی لاپرواہی کا شکار ہو چکا ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق، حکمران اور…
- ربوہ میں مبینہ زیادتی کے کیس کی تحقیقات شروع
ربوہ (نمائندہ خصوصی) — ربوہ میں پولیس نے ایک مقامی فوٹوگرافر ایمانوئل ولد صابر کے…
اپنے تاثرات بتائیں