بھوانہ(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ میڈم شمائلہ منظور نے ٹی ایچ کیو بھوانہ کیا سرپرائز وزٹ کیا ۔ انہوں نے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔مریضوں اور انکے لواحقین سے علاج و دیگر سہولیات کے بارے میں گفتگو کی۔ ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے وارڈ میں کوئی میڈیسن شارٹ نہیں ہونی چاہیے۔ مریضوں کو میڈیسن کی فراہمی یقینی بنائیں اور صفائی کا نظام مزید بہتر بنایا جائے اور تمام عملہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں انکے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ میڈم شمائلہ منظور نے بتایا کہ انشاءاللہ بہت جلد ٹی ایچ کیو بھوانہ کا ایمرجنسی وارڈ اور فارمیسی کی توسیع کی جائے گی اس کے لیے بھرپور کوشیش جاری ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری دیگر تمام اداروں کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں انہوں نے تاکید کی ہے کہ دوسری تحصیلوں کی طرح تحصیل بھوانہ کے تمام مراکز صحت پر ڈاکٹرز ۔سٹاف حاضر ہونا چاہیے اور وہاں آنے والے تمام مریضوں کا علاج پوری توجہ سے ہونا چاہیے