چناب نگر(ربوہ ٹائمز)عید کے نزدیک عید پر استعمال ہونے والی اشیاء خردو نوش کی قیمتیں دانستہ بڑھا دی جاتی ہیں ایسے گرانفروشوں کو بھاری جرمانے کریں اور انکے خلاف سخت کاروائی کریں، ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمدخضر افضال چوہدری نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا، میٹنگ میں اے ڈی سی (ریونیو)راوٗ امتیاز ، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزآصف اقبال چوہان ، میڈم شمائلہ منظور ، علی عاطف بٹر کے علاوہ ضلع بھر کے 21پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی ، ڈپٹی کمشنر محمدخضر افضال چوہدری نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی سابقہ کارکردگی رپورٹ چیک کی اور خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں نکلیں اور پرائس کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی تیز کریں ، آخر میں ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے کہا کہ آپ لوگ روزانہ ایک دو گھنٹے بھی فیلڈ میں ورک کریں تو کافی بہتری آ سکتی ہے ، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری سے کریں، عوام الناس کو ریلیف دینا ہماری ذمہ داری ہے ۔
چناب نگر:عید پراشیاء خردو نوش کی قیمتیں بڑھا دینے والے گرانفروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں کی جائینگی
Related Post