چنیوٹ(ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض اور ڈی پی او بلال ظفر نے ڈی پی او آفس میں امن کمیٹی ممبران سے میٹنگ کی۔ دوران میٹنگ امن و امان کے قیام،12ربیع الاول،ختم نبوت کانفرنس کے موقع پر امن وا مان و سیکیورٹی انتظامات کی صورتحال اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور امن و امان کے قیام میں علماء کرام اور امن کمیٹی کامثالی کردار ہے۔ چنیوٹ کو امن کا گہوراہ بنانے اور قانون کی بالادستی قائم کرنے میں امن کمیٹی کا کردار قابل تحسین ہے۔ آئندہ بھی امن امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔کسی کو بھی ضلع کا امن وا مان خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ امن کمیٹی کے ممبران نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایااور اعادہ کیا کہ ضلع چنیوٹ میں تمام مکاتب فکر کے لوگ امن چاہتے ہیں اور مذہبی رواداری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ میٹنگ کے اختتام پر ملک پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
ڈی پی اوچنیوٹ اورڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی پولیس افسران سے کرائم میٹنگ
Related Post
- تھانہ چناب نگر کی حدود احمد نگر میں نوجوان نے چھری کے وار سے دوسرے نوجوان کو زخمی کردیا.
تھانہ چناب نگر کے علاقہ احمد نگر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ جہاں ایک نوجوان…
- چناب نگر میں حاملہ خاتون پر شوہر کا ظلم، مقدمہ درج
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) چناب نگر کے علاقے رضوانہ ٹاؤن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا…
- فرینک کیپریو، انسان دوست جج انتقال کرگئے.
واشنگٹن(ربوہ ٹائمز) پرووڈنس، روڈ آئی لینڈ: دنیا کے مہربان ترین جج کہلانے والے فرینک کیپریو…
- امریکن نیشنل وجیہہ سواتی قتل کیس،رضوان حبیب“احمدی ڈاکٹر مھدی علی” کا بھی قاتل۔
ربوہ ٹائمز(ویب ڈیسک) امریکی نژاد پاکستانی خاتون وجیہہ فاروق سواتی، آٹھ اکتوبر دو ہزار اکیس…
- فیصل آباد: احمدیوں کی دو عبادت گاہوں پر حملہ، دو مقدمات درج، 300 سے زائد نامعلوم افراد نامزد
ربوہ ٹائمز(نیویارک ڈیسک) فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ اور کرتارپور میں احمدیوں کی دو عبادت…
- 14 اگست یوم آزادی کے دن فیصل آباد میں ہجوم نے احمدیہ مساجد اور گھروں کو نشانہ بنایا
ربوہ ٹائمز(نیویارک ڈیسک):14 اگست کو ضلع فیصل آباد میں تھانہ ڈجکوٹ کی حدود میں احمدی…
- احمدیوں کا آبائی شہرربوہ، پاکستان کے 78ویں یوم آزادی پر جگمگا اٹھا۔
ربوہ (اسٹاف رپورٹر) — پاکستان بھر کی طرح چناب نگر میں بھی 77واں یومِ آزادی…
- گیارہ اگست اقلیتوں کے دن کی تقریب میں احمدی برادری کو نظرانداز — صرف مسیحی برادری مدعو
چناب نگر(ربوہ ٹائمز رپورٹ) — گیارہ اگست "اقلیتوں کے دن" کے موقع پر میثاق سنٹر…
اپنے تاثرات بتائیں