لاہور(ویب ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا کی صورتحال کو سختی سے مانیٹر کیا جارہا ہے ، بے احتیاطی کی کوئی گنجائش نہیں،کورونا مریضوں اور اموات کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدا کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر کو روکنے کے لیے ایس او پیز پر عمل ضروری ہے،کورونا کےکیسوں میں اضافہ روکنےکےلئےایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں کیونکہ سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے میں ہی تحفظ ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 24 گھنٹے میں 176 نئے کیس سامنے آئے ،صوبے میں ایکٹو مریضوں کی تعداد 2346 ہوگئی ہے،گزشتہ روز9386 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ،24 گھنٹے میں کوروناوائرس کی وجہ سے 9 مریض جاں بحق ہو ئے، پنجاب میں 14 لاکھ 83 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ97271 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کی صورتحال کو سختی سے مانیٹر کیا جارہا ہے
Related Post