چناب نگر(ربوہ ٹائمز) شہرچناب نگر کے محلہ دارلصدرلنک روڈ گولبازار میں علی الصبح میونسپل کمیٹی چناب نگرنے وقار عمل کرتے ہوئے تجاوزات کو ختم کروادیا.میونسپل کمیٹی نے تجاوزات کیخلاف وقارعمل کرتے ہوئے گولبازار کو خالی کروادیا

جبکہ میونسپل کمیٹی چناب نگر کے دروازے کے باہر تجاوزات برقرار ہے.اسی طرح چناب نگر کے مین بازار میں بھی تجاوزات بحال ہے.

یہ ایک اچھا امر ہے کہ میونسپل کمیٹی نے تجاوزات کو ختم کروانا شروع کردیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ اب تجاوزات نہیں لگنے دینگے.

لیکن اس مقصد کی سمجھ نہ آسکی کہ میونسپل کمیٹی نے اپنے گھر کے باہر سے تجاوزات ختم کرنے کی بجائے دور دراز سے آپریشن کیوں شروع کیا؟ کیا یہ کوئی ٹارگٹڈ کاروائی کی گئی ہے؟ یا پھر کسی سیساسی مقصد کیلئے ایسا کیا گیا ہے؟