لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب میں کرونا سے اموات کنٹرول میں آ گئیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں ایک مریض کرونا وائرس سے جاں بحق ہوا۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق کرونا وائرس سے مزید 1 ہلاکت کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 2,336 ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کرونا وائرس کے 207 نئے کیسز سامنے آئے، جس سے صوبے میں وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 103,082 ہو گئی۔ ترجمان کے مطابق لاہور میں 75، راولپنڈی میں 37، وہاڑی میں 3، ساہیوال میں 2، گجرات میں 9، بہاولپور میں 8، رحیم یار خان میں 13 اور ملتان میں بھی13 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سرگودھا میں 5، سیالکوٹ میں 2، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 8، میانوالی میں 2، لودھراں میں 2، ڈیرہ غازی خان میں 4، اوکاڑہ میں 2 اور فیصل آباد میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔ چنیوٹ میں 6، چکوال میں 2، حافظ آباد میں 2،گوجرانوالہ میں 2، منڈی بہاالدین میں 2 جب کہ جہلم، قصور، خانیوال اور نارووال میں ایک ایک کیس سامنے آیا۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق اب تک صوبے میں 1,544,067 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جب کہ کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 97,361 ہے۔
پنجاب میں کرونا سے اموات کنٹرول میں آ گئیں
Related Post
- ربوہ میں کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر تیزی سے پھیلنے لگا
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) شہر بھر میں کورونا وائرس کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔کورونا…
- پاکستانی پولیس نے بیل کی قربانی کرنے کے جرم میں احمدیوں پر مقدمہ درج کردیا
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) ضلع چنیوٹ کے تھانہ چناب نگر نے مودی حکومت کو بھی پیچھے…
- دریائے چناب میں کشتی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت بارہ افراد ڈوب گئے
چنیوٹ(ربوہ ٹائمز) دریائے چناب میں دوست محمد لالی پل کے مقام پر کشتی الٹنے کا…
- ربوہ میں بارش کی تباہ کاریاں،بازارپانی سے بھر گیا، پانی گھروں میں داخل
چناب نگر سمیت گردونواح کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک…
- ربوہ والے ہوجائیں تیار،محکمہ موسمیات نے عید پر بڑی پیش گوئی کردی
چناب نگرسمیت گردونواح میں بادل برس پڑے، ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔چناب نگراور گردونواح…
- شرپسند عناصر نے کینیڈا میں جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ کو نشانہ بنایا
اوٹاوا(ربوہ ٹائمز) جماعت احمدیہ کینیڈا کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر…
- آزادکشمیرمیں عام انتخابات،ربوہ میں بھی پولنگ سٹیشن قائم
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے حوالے سے چنیوٹ میں 4 پولنگ…
- ربوہ میں حکومتی ہفتہ صفائی کاغذوں کی نظر ہوگیا،کروڑوں کی مشینری موجود
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع چنیوٹ میں خدمت آپ کی دہلیز…
اپنے تاثرات بتائیں