اسلام آباد(ویب ڈیسک) این سی او سی نے شہریوں کےلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا،این سی او سی نے تمام صوبوں کو ایس او پیز اور ماسک پہننے پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صوبے بازاروں،شاپنگ مالز،پبلک ٹرانسپورٹ،ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ،سیکرٹری صحت دیگر حکام شریک ہوئے،اجلاس میں چاروں صوبوں کے نمائندے بذریعہ ویڈیو لنک بھی شریک ہوئے،اجلاس میں کورونا کی دوسری لہرکے پیش نظرحکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاگیا،اجلاس کو کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد سے متعلق بریفنگ دی گئی ،اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیس سامنے آنے کا بھی جائزہ لیاگیا۔این سی او سی نے شہریوں کےلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا،این سی او سی کاکہنا ہے کہ شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں،حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کےلئے ماسک پہننا لازم ہوگا، این سی او سی نے تمام صوبوں کو ایس او پیز اور ماسک پہننے پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صوبے بازاروں،شاپنگ مالز،پبلک ٹرانسپورٹ،ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں،این سی او سی کاکہنا ہے کہ ملک کے 11شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے، 11 بڑے شہروں کے مریضوں کی تعداد میں 80 فیصد اضافہ ہوا،ملک کے 11 شہروں میں 4374 سمارٹ لاک ڈاو¿ن لگائے گئے ہیں ،لاہور،کوئٹہ،ملتان،راولپنڈی کراچی ودیگر شہروں میں لاک ڈاو¿ن لگایا گیا ہے۔
این سی او سی نے شہریوں کےلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا
Related Post
- ربوہ میں کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر تیزی سے پھیلنے لگا
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) شہر بھر میں کورونا وائرس کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔کورونا…
- پاکستانی پولیس نے بیل کی قربانی کرنے کے جرم میں احمدیوں پر مقدمہ درج کردیا
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) ضلع چنیوٹ کے تھانہ چناب نگر نے مودی حکومت کو بھی پیچھے…
- دریائے چناب میں کشتی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت بارہ افراد ڈوب گئے
چنیوٹ(ربوہ ٹائمز) دریائے چناب میں دوست محمد لالی پل کے مقام پر کشتی الٹنے کا…
- ربوہ میں بارش کی تباہ کاریاں،بازارپانی سے بھر گیا، پانی گھروں میں داخل
چناب نگر سمیت گردونواح کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک…
- ربوہ والے ہوجائیں تیار،محکمہ موسمیات نے عید پر بڑی پیش گوئی کردی
چناب نگرسمیت گردونواح میں بادل برس پڑے، ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔چناب نگراور گردونواح…
- شرپسند عناصر نے کینیڈا میں جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ کو نشانہ بنایا
اوٹاوا(ربوہ ٹائمز) جماعت احمدیہ کینیڈا کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر…
- آزادکشمیرمیں عام انتخابات،ربوہ میں بھی پولنگ سٹیشن قائم
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے حوالے سے چنیوٹ میں 4 پولنگ…
- ربوہ میں حکومتی ہفتہ صفائی کاغذوں کی نظر ہوگیا،کروڑوں کی مشینری موجود
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع چنیوٹ میں خدمت آپ کی دہلیز…
اپنے تاثرات بتائیں