چنیوٹ (ویب ڈیسک) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ اسلامیہ کالج کے ہال میں عظیم الشان سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا- جس کی صدارت کے فرائض ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے انجام دیے۔ سیرت النبی کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی ایمہر تیمور امجد لالی، ضلعی صدر میاں شوکت علی تھہیم۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران عصمت پنوں، اسسٹنٹ کمشنرز عائشہ یٰسین۔ اقرا مصطفٰی۔ صدر ضلعی تاجران حاجی محمد جمیل فخری۔ مولانا غلام مصطفی۔ مولانا ملک خلیل اشرفی۔ حاجی سید رضا شاہ۔ مولانا خواجہ معین الدین۔ مولانا قاری شبیر احمد عثمانی۔ مولانا سکندر حیات گولڑوی۔قاری محمد ایوب چنیوٹی۔ سید احسان شاہ۔ ضلعی افسران، انجمن تاجران کے عہدیداران،وکلاء، سرکاری ملازمین، میڈیا اور دیگر نے شرکت کی۔ سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور اس کے بعد حضرت محمد ﷺ کی بار گاہ اقدس میں گل عقیدت پیش کئے گئے۔سیرت النبی ﷺکانفرنس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور توہین آمیز بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض۔ ایم پی اے مہر تیمور امجد لالی، حاجی محمد جمیل فخری،مولانا ملک خلیل اشرفی۔ سید رضا شاہ۔ خواجہ معین الدین، قاری ایوب چنیوٹی ودیگر علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کے ماہ مبارک میں ایسی کانفرسوں اور محفلوں کا انعقادعشق مصطفی کا عملی مظاہرہ ہے اور حضرت محمد ﷺ سے محبت اور چاہت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے اور ضلعی انتظامیہ کو سیرت النبیﷺ کانفرنس کے انعقاد پر ہم مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ علماء اکرام نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ ایک سمندر ہے اور اس سے دنیا کے ہر معاملے میں رہنمائی ملتی ہے ہمیں آپ ؐکے اسوہ حسنہ سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ دنیا و آخرت کی کامیابی صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے احکامات ماننے اور نبی کریم ﷺ کے مبارک طریقوں پر چلنے سے ہی حاصل ہو سکتی ہے۔ آپ ﷺ تمام انسانیت کیلئے رحمت بنا کر بھیجے گئے ہیں آپ کا پیغام امن، سلامتی، عدل اور انصاف پر مبنی ہے۔علماء اکرام نے مزید کہا کہ سرکار دو عالم ﷺ کی اس دنیا میں تشریف آووری سے کفر و جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے اور ہدایت و نور کا نیا سورج طلو ع ہوا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ بطور مسلمان ہمیں آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے آپکی سیرت کو اپنا کر ہم دنیا و آخر ت میں کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دونوں جہانوں کی کامیابی ممکن ہے۔ بعدازاں علماء اکرام اور نعت خوان میں تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے اور سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کی دعا کی گئی۔
چنیوٹ میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ اسلامیہ کالج کے ہال میں عظیم الشان سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
Related Post