لاہور(ویب ڈیسک) ٹائیگرفورس کی اطلاع پرپنجاب بھرمیں انتظامیہ کی کارروائیوں کے دوران کروڑوں کی ذخیرہ اندوزی پکڑی گئی ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈاراورچیف سیکرٹری پنجاب کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں پنجاب میں ذخیرہ اندوزی کیخلاف جاری کریک ڈاو¿ن کی ماہانہ رپورٹ پیش کی گئی،اجلاس میں رواں سال اپریل سے اکتوبرتک کے بھی اعداد وشمارپیش کئے گئے،کارروائیوں کے دوران گندم،چینی،چاول،آٹا،گھی کے غیرقانونی سٹاک قبضے میں لے لیے گئے ۔
رپورٹ کے مطابق چھاپوں کے دوران 1300 ٹن چینی کے 25 ہزارتھیلے ضبط کئے گئے ،چینی کی مالیت 10 کروڑ روپے سے زائد ہے،رواں ماہ 12کروڑ 40 لاکھ روپے کی ناجائزذخیرہ اندوزی پکڑی گئی جبکہ ملوث افراد کو 5 کروڑ 14 لاکھ سے زائدکے بھاریجرمانے کئے گئے ۔رپورٹ کے مطابق اوورچارجنگ پر 1288 ایف آئی آردرج اور1200 افرادگرفتارہوگئے۔
ٹائیگرفورس کی اطلاع پرپنجاب بھرمیں انتظامیہ کی کارروائیاں، کروڑوں کی ذخیرہ اندوزی پکڑی گئی
Related Post