چنیوٹ(ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کل مورخہ 2 نومبر بروز سوموار کو 10 بجے تا 3 بجے میونسپل کارپوریشن ہال چنیوٹ میں محکمہ مال سے متعلقہ معاملات کے حوالے سے ریونیو عوامی خدمت کچہری لگائیں گے اور لوگوں کے مسائل سن کر انکے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کریں گے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ، اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ ، تحصیل دار / سب رجسٹرار ، نائب تحصیلدار، قانونگو پٹواری ۔ عملہ اراضی ریکارڈ سنٹر بھی موقع پر موجود ہوں گے ۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ میونسپل کارپوریشن ہال چنیوٹ میں تشریف لائیں اور اپنے مسائل جن میں درستگی ریکارڈ ،فرد کا اجرا ،انتقالات کا اجرا،رجسٹری ،انکم سرٹیفکیٹ ،معائنہ ریکارڈ ،ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات کا فوری حل پائیں.
ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کل مورخہ 2 نومبر بروز سوموار کو 10 بجے تا 3 بجے میونسپل کارپوریشن ہال چنیوٹ میں عوامی خدمت کچہری لگائیں گے
Related Post