لاہور(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 600مقامات پر مائیکرو سمارٹ لاک ڈاﺅن لگا دیا گیا ہے۔شہری ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گے تو کیسز بڑھیں گے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے ایس اوپیز پر عمل کرنے کا کہہ رہے ہیں ، شہری ایس اوپیز پر عمل نہیں کریں گے تو کیسز بڑھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں 94کورونا کے مریض ہیں اور پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں 385مریض داخل ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا کی صورتحال مسلسل مانیٹر کرہے ہیں، پنجاب میں 600مقامات پر مائیکرو سمارٹ لاک ڈاﺅن کیا ہے، اگر کیسز بڑھے تو سٹریٹجی تبدیل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کے اصولوں کے تحت ٹیسٹ کررہے ہیں، سکولز ، کالجزمیں رینڈم سیمپلنگ کی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ شہری ماسک کا لازمی استعمال کریں ، اگر شہریوں نے ایس اوپیز پر عمل نہیں کیا تو کیسز بڑھیں گے۔
پنجاب میں 600مقامات پر مائیکرو سمارٹ لاک ڈاﺅن لگادیا گیا
Related Post