لاہور(ویب ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے لوگوں میں عام طور پر کئی علامات ظاہر ہوتی ہیں جن میں کھانسی، بخار اور سر درد وغیرہ شامل ہےلیکن دنیا بھر سے ایسے لوگ بھی سامنے آئے ہیں جن میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باوجود بھی کوئی علامات ظاہر نہی ہوتی اور یہ لوگ وبا کے پھیلاؤ کے لیے بے حد خطرناک ثابت ہو تے ہیں۔جیونیوز کے مطابق حال ہی میں امریکا کے میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کی جانب سے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) والا ایک ایسا الگورتھم تیار کیا گیا ہے جو صرف کھانسی کی آواز سے کورونا کی تشخیص کر سکتا ہے۔محققین کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے شخص کی کھانسی کی آواز عام انسان کی کھانسی سے معمولی مختلف ہوتی ہے اور یہ فرق انسانی کان محسوس نہیں کر پاتے۔انہوں نے بتایا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے لیس یہ الگورتھم کھانسی کے اس معمولی فرق کو دیکھتے ہوئے کورونا کی تشخیص کی صلاحیت رکھتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ ایسے مریض جن میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں ان میں وائرس کی تشخیص کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری ونشن کے مطابق دنیا بھر سے تقریباً 40 فیصد مریضوں میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوتی ہیں۔میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے سائنسدان کا کہنا ہےکہ یہ تشخیصی ٹول کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں بے حد مددگار ثابت ہوگا، اسے کسی بھی کلاس روم، آفس یا ریسٹورینٹ میں اندر آنے والے افراد کے داخلے سے قبل استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس ضمن میں ایم آئی ٹی کے محققین کی جانب سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اسے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے منظور کیا جائے گا جس کے بعد یہ اس ایپلی کیشن کو کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے استعمال کر سکیں گے۔
علامات ظاہر نہ ہونیوالوں میں کورونا کی تشخیص کا جدید راستہ نکال لیا گیا
Related Post
- ربوہ میں کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر تیزی سے پھیلنے لگا
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) شہر بھر میں کورونا وائرس کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔کورونا…
- پاکستانی پولیس نے بیل کی قربانی کرنے کے جرم میں احمدیوں پر مقدمہ درج کردیا
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) ضلع چنیوٹ کے تھانہ چناب نگر نے مودی حکومت کو بھی پیچھے…
- دریائے چناب میں کشتی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت بارہ افراد ڈوب گئے
چنیوٹ(ربوہ ٹائمز) دریائے چناب میں دوست محمد لالی پل کے مقام پر کشتی الٹنے کا…
- ربوہ میں بارش کی تباہ کاریاں،بازارپانی سے بھر گیا، پانی گھروں میں داخل
چناب نگر سمیت گردونواح کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک…
- ربوہ والے ہوجائیں تیار،محکمہ موسمیات نے عید پر بڑی پیش گوئی کردی
چناب نگرسمیت گردونواح میں بادل برس پڑے، ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔چناب نگراور گردونواح…
- شرپسند عناصر نے کینیڈا میں جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ کو نشانہ بنایا
اوٹاوا(ربوہ ٹائمز) جماعت احمدیہ کینیڈا کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر…
- آزادکشمیرمیں عام انتخابات،ربوہ میں بھی پولنگ سٹیشن قائم
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے حوالے سے چنیوٹ میں 4 پولنگ…
- ربوہ میں حکومتی ہفتہ صفائی کاغذوں کی نظر ہوگیا،کروڑوں کی مشینری موجود
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع چنیوٹ میں خدمت آپ کی دہلیز…
اپنے تاثرات بتائیں