چناب نگر(ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چناب نگر میں حکومت کی طرف سے قاٸم کیا جانے والا سہولت بازار بری طرح ناکام نظر آرہا ہے کہ جس میں ڈنگ ٹپاٶ پالیسی عیاں ہوتی نظر آرہی ہے پہلے نمبر پر تو اشیاء خوردونوش بازار کے مقابلہ میں معیاری نہیں مثلًا بہت باریک چینی جس کی مٹھاس دوسری جگہ فروخت ہونے والی چینی کی نسبت کم ہے دوسرا وہاں موجود سبزی فروش من مرضی کے ریٹ عوام سے وصول کرنے لگے اس موقعہ پرمیڈیا سے بات کرتے ہوۓ گاہک نے دہاٸی دیتے ہوے کہاکہ اسے پیاز 80 روپے کلو کی بجاۓ 100 روپے کلو دٸے گۓ جبکہ باہر اوپن مارکیٹ میں پیاز 75.سے 80 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں عوام نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔۔
ربوہ میں حکومت کی جانب لگایا جانے والا سہولت بازار میں دو نمبری عروج پر۔ اشیاء بازار سے بھی زیادہ مہنگی فروخت ہونے کا انکشاف
Related Post