اسلام آباد (ربوہ ٹائمز) ننکانہ اور پشاور میں احمدیوں کے قتل پر حافظ طاہر اشرفی چیئرمین علما کونسل پاکستان نے مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ
پشاور اور ننکانہ صاحب میں احمدی کمیونٹی کے افراد کا قتل قابل مذمت ہے.تمام علما اسلام اس بات پر متفق ہیں کہ کسی بھی انسان کا قتل قرآن کریم کے حکم کے مطابق پوری انسانیت کا قتل ہے.اور اگر کوئی جرم کرتا ہے تو اس جرم کی سزا دینا حکومت اور عدالت کا کام ہے نہ کہ کسی فرد ،گروہ جماعت کا.
انہوں نے مزید لکھا کہ
وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر پشاور اور ننکانہ صاحب میں قتل ہونے والے احمدیوں کے سلسلہ میں مکمل تحقیقات اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا.اور کسی بھی فرد ،گروہ یا جماعت کو ملک کے اندر قتل قتل و قتال اور فساد کی اجازت نہیں دی جاسکتی.
ننکانہ اور پشاور میں احمدیوں کے قتل پرمولانہ حافظ طاہر اشرفی چیئرمین علما کونسل پاکستان کی مذمت
Related Post