چنیوٹ ( ویب ڈیسک ) ضلعی صدر ویمن ونگ پاکستان تحریک انصاف چنیوٹ اقصیٰ حیات لالیٰ نے احساس کفالت پروگرام چنیوٹ سنٹر کا دورہ کیا انہوں نے رقوم کی ادائیگی کے عمل اور انسداد کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کارونا وائرس وباء نے غریب عوام کو معاشی طور پر بری طرح متاثر کیا ہے جس پر وزیراعظم پاکستان عمران نے عوام کے لئے احساس پروگرام کے ذریعے مالی مدد کا فیصلہ کیا احساس کفالت پروگرام دوسری بار شروع ہوچکا ہے اور ضلع بھر میں مختلف مقامات پرحکومت کی طرف سے غریب عوام کی مالی مدد کی جارہی ہے پاکستان تحریک انصاف کے قائد وزیر اعظم پاکستان عمران خان اچھی طرح سے غریب کا دکھ سمجھتے ہیں اس لئے مستحقین کو احساس کفالت پروگرام شروع کیا گیا مگر افسوس کہ اپوزیشن جماعتیں اس مشکل کھڑی میں عوام کا خیال کرنے کے بجائے عوام کو کارونا وائرس میں مبتلا کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔اپوزیشن کا حالیہ بیانیہ پاکستان کے بیانیے کے یکسر خلاف ہے۔اپوزیشن رہنماؤں کو منفی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ عوام پاکستان کے خلاف کوئی مذموم سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے
ضلعی صدرویمن ونگ پاکستان تحریک انصاف چنیوٹ اقصیٰ حیات لالیٰ کا احساس کفالت پروگرام کا دورہ
Related Post