چناب نگر(غدیر احمد بھٹی کی رپورٹ) یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب میونسیپل کمیٹی چناب نگر میں منعقد کی گئی . جس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی سردارزادہ دسید حسین عباس اور مختلف محکموں کے افسران،کارکنان پاکستان ، طلباءو طالبات اور معززین علاقہ نے بھی شرکت کی۔پروگرام کےمطابق آٹھ بج کر 58منٹ پر سائرن بجایا گیا. جس کے بعد ایک منٹ کےلئے خاموشی کی گئی اور 9بجے پاکستانی سرسبز حلالی قومی پرچم لہرایا گیا۔دریں اثناءمختلف سکولوں سے آئے ہوئے طلباءنے قومی ترانہ اور ملی نغمے ںپیش کئے.اس کے بعد متعدد اور جگہوں پر بھی پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی گئیں سردار زادہ سید حسین عباس نے تمام تقاریب میں شرکت کی.اور آخر میں انہوں نے ربوہ ٹائمز کے نمائندہ غدیر احمد بھٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری طرف سے اور اپکے چینل کی طرف سے میں پورے پاکستان کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں.اور میری آس ہے کہ آپ لوگ جئیں تو پاکستان کیلئے مریں تو پاکستان کیلئے.
چناب نگر: یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقاریب منعقد
Related Post