چنیوٹ (ویب ڈیسک) فیڈز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر پولٹری فارم ایسوسی ایشن کا احتجاج فیڈز مافیا پولٹری کی صنعت کو تباہ کرنے کے درپے ہے وزیراعظم پاکستان ایکشن لیں ورنہ عوام سستے پروٹین سے محروم ہوجائے گی پولٹری فارم ایسوسی ایشن نے فیڈز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر احتجاج کردیا پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر مہر عبدالرحمن، نائب صدر میاں غلام شبیر اور دیگرز نے کہا کہ فیڈ مافیا پولٹری کی صنعت کو تباہ کرنے کے درپے ہے ایک ماہ کے دوران فیڈ کے ایک تھیلے پر ہزار روپے سے زائد کا اضافہ کردیا ہے جبکہ چوزے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا جس کا براہ راست اثرعوام پر پڑے گا اور ملک میں مرغی کے گوشت کی قلت پیدا ہوجائے گی گوشت کی قیمت آسمانوں سے باتیں کرنے لگ جائیں گیں عوام کو ملنے والی سستی پروٹین ایک خاص منصوبے کے تحت ختم کی جارہی ہے فیڈ کے اس مافیا میں سابق اور موجودہ حکومت کے وزراء تک شامل ہیں وزیراعظم پاکستان اس مافیا کے خلاف ایکشن لے اور اس صنعت کو بچائے کیونکہ اس صنعت کے تباہ ہونے سے لاکھوں افراد بے روزگار ہوجائیں گے