چنیوٹ (بیورو رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا قبضہ مافیا کے خلاف بڑا ایکشن، کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی سرکاری زمین واگزار ،قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی زیر نگرانی قبضہ مافیا کے خلاف چک نمبر 145 ج ب میں آپریشن کیا گیا ، ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ڈی پی او بلال ظفر، اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول، ریونیو افسران اور پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن میں حصہ لیا ،آپریشن میں چک نمبر 145 ج ب میں تقریباً 10 کروڑ روپے مالیت کی 487 کنال سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرا لی گی اور انکے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا کہنا تھا کہ اس زمین پر عرصہ سے لوگوں نے قبضہ کر رکھا تھا، انکا مزید کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائےگی ۔
چنیوٹ میں 10 کروڑ روپے مالیت کی 487 کنال سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرا لی گی
Related Post
- کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی
معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ…
- پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا
نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی…
- اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں
بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما…
- اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی
روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ…
- چناب نگر میں ڈاکو سرگرم، پولیس غفلت کا شکار — دوسری جانب خفیہ اطلاع پرپولیس کی کارروائی.
چناب نگر(ویب ڈیسک) تھانہ چناب نگر کے علاقے میں گزشتہ رات سنگین صورتحال دیکھنے میں…
- ربوہ میں بیرونی افراد کی آمد سے سیکیورٹی خدشات اور ٹریفک مسائل میں اضافہ
ربوہ (نامہ نگار) — ربوہ میں روزگار کی تلاش میں دوسرے شہروں سے آنے والے…
- ربوہ انتظامیہ کی غفلت، شہری ڈسٹ الرجی اور آشوبِ چشم میں مبتلا
ربوہ شہر انتظامی لاپرواہی کا شکار ہو چکا ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق، حکمران اور…
- ربوہ میں مبینہ زیادتی کے کیس کی تحقیقات شروع
ربوہ (نمائندہ خصوصی) — ربوہ میں پولیس نے ایک مقامی فوٹوگرافر ایمانوئل ولد صابر کے…
اپنے تاثرات بتائیں