چناب نگر ( ویب ڈیسک) پرنسپل پروفیسر ضیاء الحسنین شاہ بڑی شان و شوکت سے منعقد ہوئی۔ جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز چنیوٹ محمد نواز، پرنسپل اسلامیہ کالج چنیوٹ مہر شہباز ہرل، پرنسپل گورنمنٹ کالج لالیاں ملک اصغر علی، سابق وائس پرنسپل ملک سرفراز حسین، ریٹائرڈ پروفیسر جواد نقوی، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لقمان وینس، سابق پرنسپل جامعہ محمدی شریف راؤ منظور اور دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی-
پرنسپل ضیا الحسنین شاہ نے کالج ہذا میں 5 سال گزارے اور BS کیمسٹری، BSفزکس اور BSاردو کا اجراء کیا۔ سارے کالج میں پھلدار اور پھولدار پودے لگوائے ، تعلیمی معیار کو بلند کیا، کالج میں سیمنار، علمی و ادبی مقابلہ جات، کھیلوں کے مقابلے منعقد کرواے ۔کالج ڈینگی ایکٹویٹی میں سر فہرست رہا اور ادبی مقابلہ جات میں ضلع اور ڈویژن کی سطح پر انعامات حاصل کئے اور سائنسی نمائش میں نمایاں پوزیشن لی ۔ان کا دور کالج کا ایک سنہری دور تھا۔جس میں کالج نے ہر میدان میں اعلیٰ کارکردگی دکھائی اور اِِن خدمات کے اعتراف میں حکومت نے ان کو “بیسٹ پرنسپل” قرار دیا گیا۔
تقریب میں پروفیسرز نے تقاریر اور اشعار سے اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا۔انکو پھول، تحائف اور شیلڈ پیش کی اور ایک پر تکلف ظہرانہ دیا۔ ڈپٹی ڈائرکٹر کالجز چنیوٹ پروفیسر محمد نواز نے پرنسپل کا اضافی چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے
چناب نگر تعلیم الاسلام کالج میں ، پرنسپل پروفیسر ضیاء الحسنین شاہ کی الوداعی تقریب
Related Post