چنیوٹ (ویب ڈیسک) گورنمنٹ ہائی سکول میں انٹر نیشنل سول ڈیفنس ڈے کے موقع پر آگاہی سیمینار کا انعقاد. سیمینار میں سول ڈیفنس آفسیر چوہدری محمد صدیق نے سکول اساتذہ,طلباء اور رضاکاروں کو شہری دفاع سے متعلق آگاہی دی. طلباء کو فرسٹ ایڈ,ریسکیو,فائر فائیٹنگ اور بم ڈسپوزل سے متعلقہ آگاہی لیکچر دیا. سیمینار میں سی ای او ایجوکیشن ظفر عباس ریحان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف سمیت اساتزہ اور طلباء نے شرکت کی. آگاہی واک بھی تحصیل کونسل سے ختم نبوت چوک تک نکالی گئی. ،ضلع بھر میں آگاہی فلیکسز اور بینرز آویزاں کیے گئے. مضبوط شہری دفاع ہی مضبوط معیشت کی ضمانت ہے. آگاہی بروشر اور پمفلٹ تقسیم بھی کیے گئے. جبکہ ختم نبوت چوک میں رضاکاران کی بھرتی کیلئے کیمپ لگایا اورفائر سیفٹی سول ڈیفنس کا سٹال بھی لگایا گیا.