چنیوٹ ( ویب ڈیسک) حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے میونسپل کارپوریشن ہال چنیوٹ میں ریونیو عوامی خدمت سرورسز کچہری کا انعقاد کیا.ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنرغزالہ کنول اور دیگر ریونیو کے افسران اور عملہ اراضی ریکارڈ سنٹر موجود تھا. ریونیو عوامی خدمت سرورسز کچہری میں انسداد کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی. اور افسران کو اپنے مسائل بتائے. ڈپٹی کمشنر و دیگر افسران نے موقع پر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے. درستگی ریکارڈ،فرد کا اجرا،انتقالات کا اجرا،رجسٹری،انکم سرٹیفکیٹ،معائنہ ریکارڈ،ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات کو وہاں قائم شدہ کاؤنٹرز پر فوری حل کیے گئے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کو فوری انصاف و دیگر مسائل حل کی فراہمی اولین ترجیح ہے.لوگوں نے موقع پر مسائل حل کرنے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریونیو عوامی خدمت سروسز کچہری کو حکومت پنجاب کا احسن اقدام قرار دیا. علاوہ ازیں تحصیل لالیاں اورتحصیل بھوانہ میں بھی ریونیو عوامی خدمت سروسز کچہریوں کا انعقاد کیا گیا. جہاں ، اسسٹنٹ کمشنرزفضل عباس اور اقراء مصطفی نے لوگوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے احکامات جاری کیے.
ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نےریونیو عوامی خدمت سرورسز کچہری کا انعقاد کیا
Related Post
- کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی
معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ…
- پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا
نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی…
- اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں
بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما…
- اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی
روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ…
- چناب نگر میں ڈاکو سرگرم، پولیس غفلت کا شکار — دوسری جانب خفیہ اطلاع پرپولیس کی کارروائی.
چناب نگر(ویب ڈیسک) تھانہ چناب نگر کے علاقے میں گزشتہ رات سنگین صورتحال دیکھنے میں…
- ربوہ میں بیرونی افراد کی آمد سے سیکیورٹی خدشات اور ٹریفک مسائل میں اضافہ
ربوہ (نامہ نگار) — ربوہ میں روزگار کی تلاش میں دوسرے شہروں سے آنے والے…
- ربوہ انتظامیہ کی غفلت، شہری ڈسٹ الرجی اور آشوبِ چشم میں مبتلا
ربوہ شہر انتظامی لاپرواہی کا شکار ہو چکا ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق، حکمران اور…
- ربوہ میں مبینہ زیادتی کے کیس کی تحقیقات شروع
ربوہ (نمائندہ خصوصی) — ربوہ میں پولیس نے ایک مقامی فوٹوگرافر ایمانوئل ولد صابر کے…
اپنے تاثرات بتائیں