چناب نگر(ربوہ ٹائمز) واٹر سپلائی کی پائپ لائنیں جگہ جگہ سے لیک .انتظامیہ نے چپ سادھ لی متعدد بار انتظامیہ کی توجہ اس طرف دلائی گئی لیکن اس سلسلے میں انتظامیہ کی طرف سے کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا گیا
شہرمیں واٹر سپلائی کی مین پائپ لائنیں کئی جگہ سے لیک ھے جس سے گندہ پانی پائیپوں میں شامل ہو رہا ہے. غلیظ, بدبو دار اور گندہ پانی پائپوں میں شامل ہونے کے بعد یہی پانی گھروں میں جاتا ہے. بدبو دار پانی نہ تو پینے کے قابل ہے اور نہ ہی یہ استعمال کیا جا سکتا ہے.
اس کے علاوہ اندرون شہر بھی پانی کی پائپ کئی جگہ سے لیک ھے مین بازار طاہر ہارٹ ہسپتال کی بیک سائیڈ پی ٹی سی ایل ٹیلی فون کی ایکسچیج کے مین گیٹ کے سامنے سے بھی پائپ لیک ھے اور نالی کا گندہ پانی اس میں شامل ہو رہا ھے۔گندہ پانی پینے سے شہری پیٹ کی متعدی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر لالیاں فضل عباس سے مطالبہ کیا ھے کہ چناب نگرکی واٹر سپلائی لائنوں کی مکمل مرمت کروائی جائے تاکہ پینے کے پانی میں نالیوں اور گٹروں کا گندہ پانی شامل نہ ھو اورعوام کو پینے کا صاف پانی میسر آ سکے ۔
ربوہ میں واٹر سپلائی کے پائپ جگہ جگہ سے پھٹ گئے، سیوریج کا آلودہ پانی شامل ہونے کا خطرہ
Related Post