رپورٹ:غدیر احمد بھٹی:
چناب نگر:کم عمری میں متعدد ورلڈ ریکارڈزیافتہ قوم کی بیٹی ستارہ بروج اکبر کے بھائی نے بھی ریکارڈ قائم کردیا.یوں تو پاکستانی قوم کا شمار دنیا کی ذہین ترین قوموں میں ہوتا ہے۔ایک ادارتی ذرائع کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف یورپین ایڈمنسٹریشن نے دنیا کے ایک سو پچیس ممالک کا سروے کیا۔ اس سروے کے مطابق پاکستانی قوم دنيا کی ذہین ترین قوموں میں چوتھے نمبر پر ہے۔ دنيا میں تعليم کے میدان میں پاکستانی بچوں نے اپنا لوہا منوایا ہے ۔ اولیول اور اے لیول کے unbeatable records پاکستانی بچوں کے پاس ہیں ۔ انہیں بچوں کی فہرست میں قمر منیر اکبر کا اضافہ ہوا ہے ۔ قمر منیر اکبر نے آٹھ سال کی عمر میں IGCSE کیمسٹری کا امتحان پاس کرکے وطن عزیز کا نام روشن کیا ہے۔ قمر منیر اکبر ابھرتی ہوئی شخصیت اور متعدد ورلڈ ریکارڈ یافتہ قوم کی بیٹی ستارہ بروج اکبرکاچھوٹا بھائی ہے جو ایجوکیشن میں کئی ورلڈ ریکارڈ بنا چکی ہے حال ہی میں ستارہ بروج اکبر نے دنیا کی کم عمر ترین سرٹیفایڈ انٹی منی لانڈرنگ سپیشلیسٹ ہونے کا اعزاز حاصل کرکے عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کی تھی۔ قمر منیر اکبر نےبھی اپنی بہن کو رول ماڈل بنایا اور برٹش کونسل دبئی کے تحت امتحان دے کر ملک پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کیا۔قمر منیر اکبر اس بات کے لئے پرامید ہے کہ نئے پاکستان میں سب کے لئے تعلیم کے یکساں معیار قائم ہونگے۔تبھی ہم آگے بڑھ سکیں گے اور ہمارا معاشرہ ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکے گا.
چناب نگر:قوم کی بیٹی ستارہ بروج اکبر کے بھائی قمر منیر اکبر نے بھی ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
Related Post