چنیوٹ (ویب ڈیسک )تھانہ سٹی کے علاقے محلہ دلخشاب میں قبضہ مافیا نے زمین کے لالچ میں عورت کو فائر مار دیا تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل متاثرہ خاندان کی انصاف کی اپیل.
تھانہ سٹی کے علاقے محلہ دلخشاب میں قبضہ مافیا نے تین دن سے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ بروقت پولیس کی کارروائی سے قبضہ نہ ہو سکا. جس کی وجہ سے قبضہ مافیا کا جن بے قابو ہو گیا اور پلاٹ میں بیٹھی خاتون پر سیدھا فائر کھول دیا. جو شبانہ بی بی کو گلے سے آر پار ہو گیا. جبکہ متعلقہ پولیس کو بروقت اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گی اور زخمی خاتون کو تشویشناک حالت ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا. جبکہ لواحقین نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.