چناب نگر ( ویب ڈیسک) شہری جس کا نام عبدالمجید ہے وہ کہتا ہے کہ میں ریلوے روڈ محلہ دارلرحمت نزد ریلوے سٹیشن والے یوٹیلٹی سٹور پر گھی لینے گیا تو یوٹیلیٹی سٹور کا کیشیئر کہتا ہے کہ گھی تب ملے گا جب اپ گھر میں استعمال ہونے والی کریانہ کی تمام چیزیں یہاں سے خریدو گے. عبدالمجید کہتے ہیں کہ میں نے اس کو کافی منت سماجت کی کہ مجھے ابھی اور کچھ نہیں چاہیئے صرف گھی چاہیے تو اس نے بدتمیزی کیساتھ گھی دینے سے انکار کردیا اور سٹور سے باہر نکل جانے تک کے الفاظ بول دیے. اور لوگوں کے سامنے بدمعاشوں کی طرح بولنے لگا کہ کہاں کہاں سے منہ اٹھا کر اجاتے ہیں.
عبدالمجید کہتے ہیں کہ یوٹیلٹی سٹورز حکومت کی طرف سے ریلیف کیلئے بنائے گئے ہیں. اور کریانہ کی اشیاء لوگوں نے اپنے استعمال کے مطابق ہی خرید کرنی ہوتی ہیں. کیا حکومت نے یہ قانون بنایا ہے کہ جو تمام کریانہ کی چیزیں یہاں سے خریدے اس کو ہی ملیں گی؟ تو یہ تو کسی بھی صورت غریب کو ریلیف دینے کیلئے نہیں بنایا گیا اور یہ تو پھر ایک کاروباری منسوبہ لگ رہا ہے ۔
عبدالمجید نے کہا کہ میری اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ اس یوٹیلٹی سٹور کے کیشیر کی بدتمیزی کا نوٹس لیں۔اور سٹور کا چیک اینڈ بیلنس پر بھی نظر رکھیں. ۔