چنیوٹ (ویب ڈیسک) ضلع بھر میں کرونا قابو سے باہر ہوگیا. دومزید سرکاری سکولوں کے اساتذہ اور طلبہ میں کرونا کی تصدیق. محکمہ ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول ٹاہلی منگنی اور پرائمری سکول پمپ احمد کیمبوکو سیل کردیا گیا ہے. ہائی سکول ٹاہلی منگنی کے کلاس نہم کے دو طلبہ سمیت چار کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیاہے. جبکہ پرائمری سکول احمد کیمبوکا کے ٹیچر سمیت تین افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی. محکمہ ایجوکیشن کے سی ای او ظفر ریحان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں اداروں کو 8 روز کے لئے سیل کردیاگیا ہے. اس سے قبل چناب کالج، گرلز ہائی سکول 125، ہائی سکول ٹھٹھی بالا راجہ، گرلز سکول کوٹ قاضی سمیت مختلف اداروں میں بھی کرونا کے مریض سامنے آ چکے ہیں.
چنیوٹ بھر میں کرونا قابو سے باہر ہوگیا، دوسرکاری سکول سیل
Related Post
- کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی
معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ…
- پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا
نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی…
- اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں
بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما…
- اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی
روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ…
- چناب نگر میں ڈاکو سرگرم، پولیس غفلت کا شکار — دوسری جانب خفیہ اطلاع پرپولیس کی کارروائی.
چناب نگر(ویب ڈیسک) تھانہ چناب نگر کے علاقے میں گزشتہ رات سنگین صورتحال دیکھنے میں…
- ربوہ میں بیرونی افراد کی آمد سے سیکیورٹی خدشات اور ٹریفک مسائل میں اضافہ
ربوہ (نامہ نگار) — ربوہ میں روزگار کی تلاش میں دوسرے شہروں سے آنے والے…
- ربوہ انتظامیہ کی غفلت، شہری ڈسٹ الرجی اور آشوبِ چشم میں مبتلا
ربوہ شہر انتظامی لاپرواہی کا شکار ہو چکا ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق، حکمران اور…
- ربوہ میں مبینہ زیادتی کے کیس کی تحقیقات شروع
ربوہ (نمائندہ خصوصی) — ربوہ میں پولیس نے ایک مقامی فوٹوگرافر ایمانوئل ولد صابر کے…
اپنے تاثرات بتائیں