چنیوٹ (ویب ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق جی سی یونیورسٹی چنیوٹ کیمپس میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا. جس میں طلباء وطالبات نے تقایر اور ٹیبلو کے ذریعے خواتین پر ہونیوالے مظالم کی مذمت کی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل ڈائریکٹر میڈم فرخ رضوان نے کہا کہ اسلام میں خواتین کو جو مقام دیا گیا ہے وہ کسی بھی اور مذہب میں نہیں ہے. اسلام میں عورت کو ماں، بیٹی، بہن اور بیوی جیسے خوبصورت رشتوں سے نوازا گیا ہے اسلام میں خواتین کے حقوق اور وارثت کے بارے جو احکاما ت ہیں کسی بھی اور مذہب میں نہیں ہیں. کیمپس کے انچارج ڈاکٹر فلک شیر کھوکھر کا کہنا تھا کہ عورتوں کا کوئی دن مخصوص نہیں ہوتابلکہ ہر دن ہی عورت کا ہوتا ہے. ہماری حکومت نے عورتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بہت کام کیے ہیں. اب ملک پاکستان میں عورت مردوں کے مقابلے میں زیادہ آگے ہے. اسلام کے غلط معانی نکال کر عورتوں کو قید کرنا اور ان پر ظلم کرنا غیر اخلاقی عمل ہے. اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور واک بھی نکالی گئی.
چنیوٹ جی سی یونیورسٹی کیمپس میں خواتین کا عالمی دن منایا گیا
Related Post