لالیاں (ویب ڈیسک )تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب و ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض صاحب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لالیاں محمد فضل عباس نے قانونگوئی شیخن موضع ماروبھٹیاں میں سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 667 کنال زرعی زمین جس کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے واگزار کروالی. اس موقع پر تحصیلدار لالیاں میاں نعیم اقبال، نائب تحصیلدار محمد اسلم، عملہ مال اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی. اسسٹنٹ کمشنر محمد فضل عباس نے کہا کہ تحصیل بھر میں سرکاری اراضی پر قابضین کی فہرستیں مرتب کرلی گئی ہیں اور مرحلہ وار آپریشن جاری رہے گا اور ناجائز قابضین کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا. انہوں نے مزید کہا کہ قبل ازیں بھی ناجائز قابضین سے رقبہ واگزار کروایا گیا تھا اور آج کے آپریشن میں بھی کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی ہے جس پر قابضین نے فصلات کاشت کر رکھی تھیں.
اسسٹنٹ کمشنرلالیاں کا قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروالی
Related Post