چنیوٹ (ویب ڈیسک ) میونسپل کارپوریشن کی نااہلی اور غیر زمہ داری کی وجہ سےچنیوٹ کے مختلف علاقوں میں سیوریج کاگندہ پانی گلی محلوں اور شاہرات سیلاب کامنظر پیش کررھاہے. ضلعی انتظامیہ ہے کہ فوٹو شیشن تک محدود ہے. محلہ عثمان آ باد ریلوے روڈ پیرس روڈ شاہ بریان گلی ڈاکٹر رائیس شادی ملنگ دل خوشاب بلال مسجد چنیوٹی روڈ پر نالیوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کیوجہ سیوریج کا گندہ پانی سیلاب کامنظر پیش کررہا ھے. جسکی وجہ سے گٹرابل رھے ھیں. گندہ پانی روڈ پر گلیوں میں جمع ھو چکا ھے اور یہ پانی مقامی رہائشیوں کے گھروں اوردوکانوں کے میں داخل ھو چکا ھے. جس کی وجہ سے اہل علاقہ اذیت بھری زندگی گزارنے پر مجبور ہیں. بدبو اور تعفن کیوجہ سے موزی امراض پھیل رہے ہیں. خواتین بچے بوڑھے اور نمازیوں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ھے. بچے گندے پانی سے گزر کر سکول جانے پر مجبور ہیں. اہلیانِ علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لیتے ہوئے نکاسی آب اور نالیوں کی صفائی کا مطالبہ کیا ہے.
چنیوٹ کے مختلف علاقوں میں سیوریج کاگندہ پانی گلی محلوں اور شاہرات سیلاب کامنظر پیش کرنے لگی
Related Post