چنیوٹ (ویب ڈیسک) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، سیکرٹری گڈ گورننس کمیٹی اعجاز منہاس،اراکین اسمبلی،تحریک انصاف کے عہدیداران بھی وزیر اعلیٰ کیساتھ موجود تھے. وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے چنیوٹ کے عوام کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا. وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چنیوٹ میں 43 کروڑ 71لاکھ روپے کے روڈ سیکٹر کے 4 منصوبوں کا افتتاح کردیا. وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کھیت سے منڈی تک رسائی کے لئے 45 کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیر کے4 منصوبوں کاافتتاح کیا. وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چنیوٹ میں روڈ سیکٹر کے 85 کروڑ 31 لاکھ روپے کے2نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا. اس موقع پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اس پیکیج کے تحت 12 بڑے منصوبے مکمل کئے جائیں گے. صوبے کے ہر ضلع کے لئے ڈویلپمنٹ پیکیج لا رہے ہیں. چنیوٹ کے مسائل پر، ضروریات اور ترقیاتی منصوبوں پر ہماری نظر ہے ہم ان مسائل کو ہر صورت حل کرنا چاہتے ہیں.
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا چنیوٹ کا دورہ
اگلی خبر آر پی او فیصل آباد کا دورہ چنیوٹ
Related Post
- کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی
معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ…
- پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا
نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی…
- اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں
بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما…
- اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی
روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ…
- چناب نگر میں ڈاکو سرگرم، پولیس غفلت کا شکار — دوسری جانب خفیہ اطلاع پرپولیس کی کارروائی.
چناب نگر(ویب ڈیسک) تھانہ چناب نگر کے علاقے میں گزشتہ رات سنگین صورتحال دیکھنے میں…
- ربوہ میں بیرونی افراد کی آمد سے سیکیورٹی خدشات اور ٹریفک مسائل میں اضافہ
ربوہ (نامہ نگار) — ربوہ میں روزگار کی تلاش میں دوسرے شہروں سے آنے والے…
- ربوہ انتظامیہ کی غفلت، شہری ڈسٹ الرجی اور آشوبِ چشم میں مبتلا
ربوہ شہر انتظامی لاپرواہی کا شکار ہو چکا ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق، حکمران اور…
- ربوہ میں مبینہ زیادتی کے کیس کی تحقیقات شروع
ربوہ (نمائندہ خصوصی) — ربوہ میں پولیس نے ایک مقامی فوٹوگرافر ایمانوئل ولد صابر کے…
اپنے تاثرات بتائیں