برسلز ( ربوہ ٹائمز آن لائن ) یورپی یونین نے فلسطین کے علاقوں غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے کے غریب اور محتاج گھرانوں کیلئے ایک کروڑ 64 لاکھ یورو کی مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ یونین کی جانب سے 15ملین یورو اور آسٹریا کی طرف سے 1.4 ملین یورو کی مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ٗیہ رقم غزہ اور غرب اردن کے 64500 غریب خاندانوں کی کفالت پر صرف کی جائے گی۔ ان میں سے 80 فی صد غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔یورپی یونین کے مندوب ’رالف طراف‘ نے کہا کہ فلسطینی علاقوں میں سماجی ترقی، امن اور فلاحی ترقی میں غربت سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین فلسطینی اتھارٹی کی معاونت سے 1 لاکھ 8 ہزار غریب فلسطینی گھرانوں کی کفالت کرے گا۔
یورپی یونین کا مغربی کنارے کے غریب اور محتاج گھرانوں کے لئے ایک کروڑ 64 لاکھ یورو کی مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان
Related Post