نیو یارک(ربوہ ٹائمز) جماعت احمدیہ کے سربراہ مرزا مسرور احمدصاحب نے ملکہ برطانیہ کے شوہر کی وفات پر ان کے نام تعزیتی خط میں لکھا کہ ’’مجھے شہزادہ فلپ (Duke of Edinburgh)کی وفات کا سن کر بہت افسوس ہوا۔’ہم یقیناً اللہ ہی کے ہیں اور ہم یقیناً اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔
میں جماعت احمدیہ عالمگیر کی طرف سے ملکہ معظمہ، جملہ افرادِ شاہی خاندان اور اس ملک کے تمام شہریوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ملکہ معظمہ اور شاہی خاندان کے جملہ افراد کو اس مشکل گھڑی میں صبر اور حوصلہ عطا کرے. نیز ملکہ معظمہ کو صحت والی عمر دراز عطا فرمائے۔ (آمین)‘‘
یاد رہے ملکہ الیزبیتھ دوم کے شوہر فلپ ماؤنٹ بیٹن (Philip Mounbatten) مورخہ 9؍ اپریل کو 99 برس کی عمر میں وفات پاگئے تھے۔
مرزا مسروراحمد صاحب کا ملکہ برطانیہ کے نام شوہر کی وفات پر تعزیتی خط
Related Post