چنیوٹ (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری کی دبنگ انٹری۔ عطائیوں بغیر لائسنس میڈیکل سٹوروں اور جعلی کلینکس کے خلاف کاروائی ۔ 2 میڈیکل سٹور۔ ایک کلینک ایک دیسی دواخانہ سیل کر دیا شہریوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر زندہ باد کے نعرے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری نے تھانہ سٹی روڈ پر عطائی ڈاکٹروں ۔ بغیر لائسنس جعلی اور ممنوعہ ادویات رکھنے والے میڈیکل سٹور۔ دواخانہ اور جعلی کلینک کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کر دیا اور انکے خلاف کاروائی کیلئے انکے کیس ڈرگ کورٹ بھجوا دیے ۔ سیل ہونے والوں میں عثمان میڈیکل سٹور ۔ اعجاز میڈیکل سٹور۔ سمیع دواخانہ اور جمیل میڈی کیئر کلینک تھانہ سٹی روڈ چنیوٹ شامل ہیں ۔ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری کے ہمراہ اے ڈی سی جی اعتزاز اسلم مارتھ ۔ اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ آصف اقبال چوہان ۔ سی او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ ۔ ڈرگ انسپیکٹر اور انکی ٹیم موجود تھی ۔ دلچسپ بات یہ کہ عطائیوں کے خلاف چھاپہ مارنے کیلئے ڈپٹی کمشنر نے چنگ چی رکشہ پر سوار ہو کر گئے

اور جعلی کلینک اور میڈیکل سٹورزکے مالکان کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔ ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری نے جمیل میڈی کیئر کلینک کا وزٹ کیا تو وہاں موقع پر ڈاکٹر بھی موجود نہ تھا جبکہ وہاں بنایا گیا آپریشن تھیٹر میں صفائی کی صورتحال ابتر تھی آپریشن کرنے والے اعضاء کھلے اور غیر تسلی بخش حالت میں پائے گئے اس کے علاوہ کھلی سرنجیں ۔ غیر معیاری لیبارٹری اور گردو غبار اور ادویات بغیر پیکنگ کے پائی گئیں جس پر ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری نے سی او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ اور ڈرگ انسپیکٹر کو اسے فوری طور پر سیل کرنے کے احکامات جاری کیے اور انہیں ہدایت کی کہ جو مریض یہاں زیر علاج ہیں انہیں اپنی نگرانی اور پوری نگہداشت میں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں شفٹ کروائیں ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام پر تمام مریضوں اور انکے لواحقین نے ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری کا شکریہ ادا کیا ۔ سیل ہونے والے دواخانہ اور میڈیکل سٹوروں سے ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے جعلی لیٹر پیڈ ۔ بل بکس ۔دو نمبر اور جعلی ادویات بھی برآمد ہوئیں ۔ ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ۔ انسانی جان بہت قیمتی ہے ۔ان جعلی کلینکس اور دو نمبر ادویات فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف بلاتفریق کاروائی جاری رہے گی ۔ وہاں پر موجود شہریوں کی کثیر تعداد نے ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری زندہ باد کے نعرے لگائے اور انہیں عطائیوں کے خلاف کاروائی کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔