چنیوٹ (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان کے ہمراہ رمضان بازاروں اور احساس کفالت سنٹر پر انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا. اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے. صوبائی وزیر چیف منسٹر پنجاب معائنہ ٹیم حاجی محمد اجمل چیمہ نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ میں بنائے گئے احساس کفالت پروگرام سنٹر کا تفصیلی دورہ کیا. انہوں نے سنٹر پر کیے گئے انتظامات اور کورونا ایس او پیز کو چیک کیا. انہوں نے مستحق خواتین میں مالی امداد کی رقم کی تقسیم کے عمل کا بھی جائزہ لیا. بعد ازاں انہوں نے سرگودھا روڈ اور سیٹلاءٹ ٹاءون میں بنائے گئے سستے رمضان بازاروں کا وزٹ کیا. انہوں نے بازاروں میں خریداری کے لئے موجود صارفین سے اشیاء کے معیار اورعام بازار سے قیمتوں کے فرق کے بارے میں بھی دریافت کیا اور کہا کہ مسلسل مانیٹرنگ کا مقصد بازاروں کو نقاءص سے پاک رکھنا ہے. انہوں نے ہدایت کی کہ سستے رمضان بازاروں میں زیادہ طلب کی اشیاء کی سپلائی میں تعطل نہیں آنا چاہیے. پھلوں وسبزیوں کی کوالٹی چیک کی اور واضح کیا کہ رمضان بازاروں میں کوالٹی کی اشیاء ہی موجود ہونی چاہیں. انہوں نے چینی اور آٹے کے وزن کو بھی چیک کیا اور تمام تر انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا. انکا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب عوام کو ہر ممکن ریلف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے.