چنیوٹ (بیورورپورٹ) ڈی پی او چنیوٹ عبادت نثار نے تھانہ بھوانہ کا وزٹ کیا۔ڈی پی او نے میس ہال کی بلڈنگ کا افتتاح کیا۔میس ہال میں اچھے انتظامات اور سہولیات پر ڈی پی او نے ڈی ایس پی بھوانہ طاہر بشیراور ایس ایچ او بھوانہ محمد افضل ایس آئی کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔ڈی پی او نے تھانہ کی بلڈنگ اور ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں ڈی پی او نے جملہ ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز ضلع ہذا سے عید الاضحی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات اور ضلع میں کرائم کنٹرول کے حوالے سے میٹنگ کی۔میٹنگ میں امن و امان اور کرائم کی صورتحال کو زیربحث لایا گیا۔ڈی پی او نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے۔امن و امان قائم رکھنے اور کرائم پر قابو پانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجائے اور بہتر حکمت عملی سے گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے۔اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت ناقابل برداشت ہے۔عید الاضحی کے موقع پر سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔دوران ڈیوٹی پولیس افسران و ملازمان عوام کے لیے کسی قسم کی بھی تکلیف کا باعث نہ بنیں بلکہ ہرممکن سہولت فراہم کریں اور اچھا برتاؤ کیا جائے۔کسی بھی فلاحی تنظیم وغیرہ کو این او سی کے بغیر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔کالعدم تنظیموں پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہے اس پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔زیرتفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے،اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ون ویلنگ،پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف بلاتفریق سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔کسی بھی افسر کے علاقہ سے ایسی کوئی شکایت نہیں آنی چاہیے۔ڈی پی او نے تھانہ بھوانہ کے باہراپنے ہاتھوں سے پودا لگایا اور بھوانہ سرکل میں شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔
ڈی پی او چنیوٹ کی ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز سے عید الاضحی اور کرائم کنٹرول کے حوالے سے میٹنگ
Related Post