چنیوٹ (ویب ڈیسک) فرنیچر انڈسٹری سے وابستہ افراد بھی حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے. دو ماہ قبل لگائے گئے سیلز ٹیکس کیخلاف آل فرنیچرز ایسوسی ایشنز کی ہڑتال اور مین فرنیچر مارکیٹ شاہراہ قائد اعظم روڈ پر احتجاج. تفصیلات کے مطابق چنیوٹ فرنیچر انڈسٹری سے وابستہ افراد بھی حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے. دو ماہ قبل لگائے گئے سیلز ٹیکس کیخلاف آل فرنیچرز ایسوسی ایشنز کا احتجاج، احتجاج میں بانی ووڈ فرنیچر میکر ایسوسی ایشن چنیوٹ اور جوائنٹ سیکرٹری آل پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن یامین خان، سرپرست فرنیچر ایسوسی ایشن چنیوٹ شیخ شہزادہ، صدر یونین چنیوٹ فرنیچر ایسوسی ایشن ملک خلیل، جنرل سیکرٹری ووڈ ماسٹر فرنیچر ایسوسی ایشن طاہر پرجھہ، صدر مزدور مہاز ڈاکٹر علی امین، مہر حیدر، دانس فخری، جمیل فخری، عالمگیر منیر، شیخ فیصل سمیت کثیر تعداد میں فرنیچر انڈسٹری سے منسلک افراد اور شہری سماجی حلقوں نے شرکت کی. اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ پر سترہ ہزار روپے ٹیکس لگانا ظلم ہے. جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں کیا جائے گا. لکڑی، کیل اور وِن بورڈ سے لیکر فرنیچر میں استعمال ہونیوالی تمام اشیاء پر پہلے ہی بھاری بھرکم ٹیکسز دے رہے ہیں. دو ماہ قبل ٹیکس لگایا گیا اور اب تک تیس سے زائد شوروم مالکان کو ٹیکس نادہندگی کے نوٹسز بھی موصول ہو گئے. تاہم آل فرنیچرز ایسوسی ایشنز کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے 1990 کے ٹیکس بِل میں ترمیم کرتے ہوئے ایک ہزار سکوئر فٹ چھت کے نیچے کام کرنیوالے پر سترہ فیصد ٹیکس لگا دیا. حکومت تاجروں کا معاشی استحصال بند کرے اور نئی ترامیم واپس لے ورنہ احتجاج کا دائرہ کار مزید بڑھائیں گے.
ٹیکس کیخلاف فرنیچر انڈسٹری چنیوٹ سے وابستہ افراد حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے
Related Post
- کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی
معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ…
- پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا
نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی…
- اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں
بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما…
- اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی
روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ…
- چناب نگر میں ڈاکو سرگرم، پولیس غفلت کا شکار — دوسری جانب خفیہ اطلاع پرپولیس کی کارروائی.
چناب نگر(ویب ڈیسک) تھانہ چناب نگر کے علاقے میں گزشتہ رات سنگین صورتحال دیکھنے میں…
- ربوہ میں بیرونی افراد کی آمد سے سیکیورٹی خدشات اور ٹریفک مسائل میں اضافہ
ربوہ (نامہ نگار) — ربوہ میں روزگار کی تلاش میں دوسرے شہروں سے آنے والے…
- ربوہ انتظامیہ کی غفلت، شہری ڈسٹ الرجی اور آشوبِ چشم میں مبتلا
ربوہ شہر انتظامی لاپرواہی کا شکار ہو چکا ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق، حکمران اور…
- ربوہ میں مبینہ زیادتی کے کیس کی تحقیقات شروع
ربوہ (نمائندہ خصوصی) — ربوہ میں پولیس نے ایک مقامی فوٹوگرافر ایمانوئل ولد صابر کے…
اپنے تاثرات بتائیں